مسلم لیگ (ن) نے مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس ملتوی کر دیا

Published On 09 March,2023 11:08 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا کل جمعے کو طلب کیا جانے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔

مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس کل 10 مارچ بروز جمعتہ المبارک کو اسلام آباد میں طلب کیا گیا تھا جس میں مسلم لیگ (ن) کے مرکزی عہدیداروں کا انتخاب عمل میں لایا جانا تھا، جنرل کونسل اجلاس کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

واضح رہے پنجاب میں انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کی آخری تاریخ 14 مارچ ہونے کی وجہ سے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے ٹکٹس کیلئے ہنگامی طور پر درخواستیں طلب کی ہیں، شہباز شریف نے ن لیگ کے امیدواروں کو اپنے اپنے حلقوں میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی فوری ہدایت کی ہے۔