لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نوازشریف کو دوران قید زہر دیے جانے سے ان کے پلیٹ لیٹس گرے تھے۔
اپنے ایک انٹرویو میں لیگی رہنما مریم نواز نے کہا کہ جب سابق وزیراعظم نواز شریف کی حالت بگڑی اور وہ زندگی و موت کی کشمکش میں آئے تو کچھ لوگوں کے ہاتھ پاؤں پھول گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: شیر بے گناہ بھی ہو تو بیٹی کا ہاتھ تھام کر گرفتاری دیتا ہے، مریم نواز
مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو باہر بھیجنا ان ہی لوگوں کی مجبوری تھی، کبھی نہ کبھی یہ بات سامنے آجائے گی کہ اس معاملے میں بھی عمران خان ملوث تھا۔