اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پولیس صبر سے کام لے رہی ہے کہ خدانخواستہ جانی نقصان نہ ہو ورنہ گرفتاری مشکل کام نہیں ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں لیگی رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کی خواہش ہے کہ جانی نقصان ہو تاکہ وہ لاشوں کی سیاست کرے۔
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) March 15, 2023
وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ عزت و آبرو والا شخص ہو تو جرات کرے، باہر نکلے اور گرفتاری دے، ہمت اور دلیری نواز شریف سے ادھار مانگ لے جو لندن سے گرفتاری دینے آ گیا تھا۔