اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد کی عدالت میں توشہ خانہ کیس میں سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی وارنٹِ منسوخی کی درخواست پر سماعت کے دوران پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز اور فواد چودھری نے اپنے ہی وکیل کو دلائل سے روک دیا۔
عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت نے سماعت کے دوران دلائل دینے کی کوشش کی، شبلی فراز اور فیصل چودھری نے وکیل شیر افضل مروت کو بات کرنے سے روک دیا۔
وکیل شیر افضل مروت کو دلائل کے دوران خاموش کروا دیا گیا، وکیل شیر افضل مروت نے کہا کہ ٹھیک ہے، میں دلائل نہیں دیتا اور کمرہ عدالت سے باہر نکل گئے۔