لاہور: (دنیا نیوز) پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بھی یوم پاکستان کے موقع پر پاکستانی قوم کو سلام پیش کیا ہے۔
ترجمان پاک فضائیہ نے کہا کہ قراردادِ پاکستان پیش کیے جانے کے 83 سال مکمل ہونے پر ملک ’یوم پاکستان‘ بھرپور ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
پاک فضائیہ ترجمان کا کہنا تھا کہ 23 مارچ 1940 کو تاریخی قرار داد لاہور کے تحت برصغیر کے مسلمانوں نے اپنے لیے علیحدہ وطن حاصل کرنے کا عزم کیا، یوم تجدیدِ عہد وفا کی مناسبت سے پاک فضائیہ کے شاہینوں کا پوری پاکستانی قوم کے جذبہ حب الوطنی کو سلام پیش کرتے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ پاک فضائیہ کا ہر جوان پاکستان کے دفاع، سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، پاک فضائیہ کا ہر جوان ملک کی سالمیت کی خاطر کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرے گا۔