لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر عالمی تنظیموں کو تفصیلات بھجوا دیں۔
سیاسی کارکنوں پر زیرِحراست تشدد اور قتل سمیت امپورٹڈ سرکار کی جانب سے ملک میں انسانی حقوق کی بہیمانہ خلاف ورزیوں کے معاملہ پر پاکستان تحریک انصاف کے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے روابط کا سلسلہ جاری ہے۔
پی ٹی آئی کی مرکزی سینئر نائب صدر ڈاکٹر شیریں مزاری نے تشدد کیخلاف اقوامِ متحدہ کے خصوصی نمائندے ڈاکٹر ایلس جِل ایڈورڈز کو خط لکھ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: انتظامیہ نے مینار پاکستان جلسہ گاہ کی جگہ پر پانی چھوڑ دیا
انہوں نے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کو عمران خان کی رہائشگاہ پر پولیس کے حملے، کارکنان کی پکڑ دھکڑ اور ان پر زیرِ حراست تشدد سمیت انسانی حقوق کی پامالیوں کی تفصیلات بھجوا دیں۔
شیریں مزاری نے انہیں ظلِ شاہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ، عمران خان کے گھر میں توڑ پھوڑ اور ڈاکٹر امجد نیازی پر تشدد کے مناظر بھی بھجوا دیے۔