پشاور: (دنیا نیوز) گورنر خبیر پختوانخوا حاجی غلام علی نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ کر صوبہ میں انتخابات کی تاریخ تجویز کر دی۔
گورنر کے پی غلام علی نے چیف الیکشن کمشنر کو لکھے گئے خط میں صوبے میں 8 اکتوبر کو انتخابات کی تاریخ دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی ہدایت اللہ طوری مستعفی
خط میں گورنر کے پی نے حالیہ دہشت گردی کے واقعات کو بھی تحریر کیا، انہوں نے لکھا کہ جنوبی وزیرستان میں سرحد پار سے فائرنگ ہوئی، کوہاٹ میں آرمی کی گاڑی پر حملہ ہوا، جنوبی وزیرستان میں بھی دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
حاجی غلام نبی نے لکھا کہ باڑہ پولیس سٹیشن پر بھی دہشت گردوں نے فائرنگ کی، ڈی آئی خان میں بھی پولیس سٹیشن پر حملہ ہوا، حملوں میں 21 مارچ کو 3 فوجی شہید ہوئے۔
گورنر کے پی کے نے خط میں لکھا کہ جنوبی وزیرستان میں بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی کے قافلے پر حملہ ہوا، حملےمیں بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی شہید اور سات افراد زخمی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا، پیپلز پارٹی الیکشن کیلئے تیار ہے، یوسف رضا گیلانی
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 30 اپریل کو پنجاب میں ہونے والے عام انتخابات کا شیڈول منسوخ کر کے انتخابات کے لیے 8 اکتوبر کی تاریخ کا اعلان کر رکھا ہے۔