جنوبی وزیرستان: بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے خاتون اور بچی جاں بحق

Published On 24 March,2023 08:40 pm

جنوبی وزیرستان: (دنیا نیوز) تحصیل برمل کے علاقے زم چینہ میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے خاتون اور بچی جاں بحق ہو گئیں۔

ذرائع کے مطابق حادثے میں ایک بچہ زخمی بھی ہوا ہے، زخمی بچے کو علاج کیلئے وانا ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اوکاڑہ میں مسجد کے وضو خانے کی چھت گرنے سے ایک نمازی جاں بحق

 خیال رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں سے جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، گرد و نواح کے علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری کے باعث آمدورفت بھی متاثر ہو رہی ہے۔ 

Advertisement