کوئٹہ: (دنیا نیوز) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت صوبے کے متعدد اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں گزشتہ روز سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، شہر کے کئی علاقوں میں بجلی اور گیس غائب ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
خاران میں 8، ہرنائی میں 7، سبی میں 6، کوہلو میں 4، ژوب اور چمن میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، پشین، لورالائی، بولان اور جعفر آباد میں 2 جبکہ کوئٹہ، آواران اور قلعہ سیف اللہ میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا یہ سلسلہ مزید 24 گھنٹوں تک جاری رہنے کا امکان ہے۔