پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، گندم کی فصل متاثر ہونے کا خدشہ

Published On 24 March,2023 04:53 am

لاہور ( دنیا نیوز ) پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش کے باعث گندم کی فصل متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔

وہاڑی ، جہانیاں، راجن پور، اوچ شریف اور ظاہرپیر میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جس کے باعث موسم تو خوشگوار ہو گیا مگر نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

احمد پورشرقیہ اور گردونواح میں بھی گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی جس سے بجلی کا نظام درہم برھم ہوگیا اور بجلی کے متعدد فیڈرز ٹرپ کر گئے جبکہ بارش کے باعث گندم کی فصلوں کو کافی نقصان پہنچا۔

دوسری جانب کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ گندم کٹائی کے سیزن کے دوران بارشوں کے سبب پیداوار میں کمی واقع ہوسکتی ہے۔

Advertisement