لاہور : ( دنیا نیوز ) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی ) کی جانب سے پنجاب میں عام انتخابات ملتوی کرنے کے فیصلے پر رد عمل سامنے آ گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ اکتوبر تک پنجاب کےانتخابات ملتوی کرکے الیکشن کمیشن آئین سے کھلے انحراف کا مرتکب ہوا ہے۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ آج ہر کسی کو اِس امید کے ساتھ کہ یہ دستور کا تحفّظ کریں گے،عدلیہ اور قانونی برادری کی پُشت پرکھڑا ہونا ہوگا، کیونکہ آئین پر یہ سنگین حملہ اگر آج قبول کر لیاجاتا ہے تو پاکستان میں قانون کی حکمرانی کا خون ہو جائے گا۔
اکتوبر تک پنجاب کےانتخابات ملتوی کرکےECP آئین سےکھلےانحراف کا مرتکب ہواہے۔آج ہر کسی کو اِس امید کےساتھ کہ یہ دستور کا تحفّظ کریں گے،عدلیہ اور قانونی برادری کی پُشت پرکھڑا ہوناہوگا۔کیونکہ آئین پر یہ سنگین حملہ اگر آج قبول کرلیاجاتاہےتو پاکستان میں قانون کی حکمرانی کا خون
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 22, 2023
عمران خان نے مزید کہا کہ ہم نےاپنی 2 صوبائی اسمبلیاں اس امید پرتحلیل کیں کہ 90 روز میں انتخابات کروائے جائیں گے، جسکا ہمارا دستور واضح حکم دیتاہے، ہم نےیہ قدم فسطائیوں کےایک ٹولے کو آئین سےانحراف اور قانون کی حکمرانی سے فرار کے ذریعے خوف و دہشت کا راج قائم کرنے کی اجازت دینے کیلئےنہیں اٹھایا تھا۔
ہوجائےگا۔ہم نےاپنی 2 صوبائی اسمبلیاں اس امید پرتحلیل کیں کہ 90 روز میں انتخابات کروائےجائیں گے،جسکا ہمارا دستور واضح حکم دیتاہے۔ہم نےیہ قدم فسطائیوں کےایک ٹولے کو آئین سےانحراف اور قانون کی حکمرانی سےفرار کےذریعےخوف و دہشت کا راج قائم کرنےکی اجازت دینے کیلئےنہیں اٹھایا تھا۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 22, 2023
علاوہ ازیں تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے ای سی پی کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ آئین اور سپریم کورٹ عملاً ختم کر دی گئی ہے، پاکستان اب سر زمین بے آئین ہے۔
آئین اور سپریم کورٹ عملاً ختم کر دی گئ ہے، پاکستان اب سر زمیں بے آئین ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 22, 2023
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں عام انتخابات کا شیڈول منسوخ کر دیا ہے جبکہ ای سی پی کے نوٹیفکیشن کے مطابق 30 اپریل کو پنجاب میں ہونے والے عام انتخابات کا شیڈول واپس لے لیا گیا ہے اور اب صوبے میں انتخابات کے لیے پولنگ 8 اکتوبر کو ہو گی۔