شہر قائد میں گرد آلود ہوائیں چلنے کے بعد بارش، موسم خوشگوار ہو گیا

Published On 20 March,2023 10:00 pm

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں گرد آلود ہوائیں چلنے کے بعد بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا۔

شہر کے مختلف علاقوں گلشن اقبال، عائشہ منزل، یونیورسٹی روڈ پر ہلکی پھوار اور ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ موسم خوشگوار ہو گیا۔

بحریہ ٹاؤن ، سپر ہائی وے اور شہر کے اطرافی علاقوں میں بھی ہلکی بارش ہوئی، ماہرین کے مطابق شہر میں مزید بارش ہو سکتی ہے۔