لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، آسمان پر کالے بادل چھا ہوئے ہیں اور شہر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔
ڈیوس روڈ، ایبٹ روڈ اور شملہ پہاڑی میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے، مال روڈ، کینال روڈ اور ریلوے سٹیشن پر بوندا باندی ہو رہی ہے، موسم خوشگوار ہونے سے لوگ گھروں سے باہر نکل آئے ہیں۔
لاہور میں ہوا میں نمی کا تناسب 44 فیصد ہے، ہوا کی رفتار 14 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، شہر میں کم از کم درجہ حرارت 17 اور زیادہ سے زیادہ 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، حد نگاہ اس وقت 22 کلومیڑ تک ہے۔