لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کامیاب ریلی پر اہلِ لاہور کا شکریہ ادا کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان نے لکھا کہ اہلِ لاہور، خصوصاً 7 گھنٹوں تک ہماری ریلی کے ساتھ پیدل چلنے والے لوگوں کاشکریہ ادا کرتا ہوں، یہی وجہ ہے کہ مجرموں کا گروہ اور ان کے سرپرست ہم سے اتنے خوفزدہ ہیں۔
اہلِ لاہور،خصوصاً7گھنٹوں تک ہماری ریلی کےساتھ پیدل چلنےوالےلوگوں کاشکریہ! یہی وجہ ہےکہ مجرموں کاگروہ اور انکےسرپرست ہم سےاتنےخوفزدہ ہیں کہ بار بار سیاسی سرگرمیوں کی اجازت دینےسےانکارکرتے،8مارچ کو ہمارے کارکنان پر پُرتشددحملہ کرتےاور ظلِّ شاہ کےدورانِ حراست قتل کےمرتکب ہوتےہیں pic.twitter.com/iAASPL7dGc
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 14, 2023
انہوں نے کہا کہ بار بار سیاسی سرگرمیوں کی اجازت دینے سے انکار کرتے رہے، 8 مارچ کو ہمارے کارکنان پر پُرتشدد حملہ کیا اور ظلِّ شاہ کے دورانِ حراست قتل کے مرتکب ہوتےہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ فسطائیت جبر کی نئی حدوں کو چھو رہی ہے، طاقت کےایوان PTI کی سیاسی قوت اور اسے میسرعوامی تائید سے لرز رہے ہیں۔
فسطائیت جبر کی نئی حدوں کو چھو رہی ہےاور طاقت کےایوان PTIکی سیاسی قوت اور اسےمیسرعوامی تائید سےلرز رہےہیں۔سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہ دینےیا ہماری ریلی کی راہ میں روڑے اٹکانےکےعلاوہ مجرموں کاگروہ ہمارےخلاف جھوٹےمقدمےقائم کرتا چلا جارہا ہےتاکہ ہمیں عدالتوں میں ہی مصروف رکھ سکے۔ pic.twitter.com/M140fBrsu9
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 14, 2023
سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہ دینے یا ہماری ریلی کی راہ میں روڑے اٹکانے کے علاوہ مجرموں کا گروہ ہمارے خلاف جھوٹے مقدمےقائم کرتا چلا جا رہا ہے تاکہ ہمیں عدالتوں میں ہی مصروف رکھ سکے۔