اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولیس کو تحریک انصاف کے رہنما راجہ بشارت کو ہراساں کرنے سے روک دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے دوران سماعت ریمارکس میں کہا کہ ایسا کوئی قانون ہی موجود نہیں ہے کہ ایف آئی آر سے متعلق پیشگی معلومات دی جائے، اعظم سواتی کیس میں بھی اسی طرح کا معاملہ زیر بحث آیا۔
چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں مزید کہا کہ بھارت میں بھی ایسا کوئی قانون موجود نہیں لیکن وہ اصلاحات کر رہے ہیں، بھارت میں ایف آئی آر درج ہونے کے بعد ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دی جاتی ہے، پولیس کو نوٹس جاری کر رہے ہیں ، پھر یہ دیکھ لیتے ہیں، عدالت نے کیس کی سماعت 27 فروری تک ملتوی کردی۔