لاہور: (دنیا نیوز)امجد مجید اولکھ کو ڈی جی نیب لاہور تعینات کر دیا گیا۔
چیئرمین نیب نے امجد مجید اولکھ کی تقرری کی منظوری دے دی، نیب ہیڈکوارٹرز نے تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
گریڈ 20 کے افسر امجد مجید اولکھ کو فوری چارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ سابق ڈی جی نیب لاہور علی سرفراز حسین کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کر دی گئی تھیں۔