اسلام آباد: (دنیا نیوز) آمدن سے زائد اثاثہ جات پر نیب کی جانب سے سابق مشیر برائے احتساب مرزا شہزاد اکبر کے خلاف تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا۔
نیب لاہور نے شہزاد اکبر کے خلاف تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے ان کے اثاثہ جات اور جائیدادوں کا ریکارڈ طلب کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: عثمان بزدار اور انکے خاندان کے نام پر لگژری گاڑیوں کا ریکارڈ طلب
ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے 6 مارچ تک شہزاد اکبر اور اُن کے اہل خانہ کے نام پر جائیدادوں کا ریکارڈ طلب کیا ہے، نیب لاہور نے صوبہ بھر کی ڈویلپمنٹ اتھارٹیز سے مرزا شہزاد اکبر کے حوالے سے تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ شہزاد اکبر پر برطانیہ سے ریکور رقوم پاکستان لانے میں بے ضابطگی کا الزام بھی ہے۔