لاہور: (دنیا نیوز) نیب ٹیم کی عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک آمد ہوئی، نیب ٹیم نے چیئرمین تحریک انصاف اور ان کی اہلیہ کو طلبی کا نوٹس پہنچایا۔
نوٹس پر عمران خان کے وکیل حسان خان نیازی نے دستخط کیے، سکیورٹی اہلکاروں نے نیب اہلکاروں کو رہائش گاہ کے اندر جانے سے روک دیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان 6 نشستوں سے ڈی نوٹیفائی، این اے 45 کرم سے رکن قومی اسمبلی قرار
توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ کو قومی احتساب بیورو نے 9 مارچ کو راولپنڈی آفس میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔
یاد رہے کہ نیب نے 8 نومبر 2022 کو سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی تحقیقات شروع کیں، نیب نے کابینہ ڈویژن اور سرکاری توشہ خان سے عمران خان کے تحائف کا ریکارڈ حاصل کیا تھا، اس کے ساتھ ساتھ نیب نے کیس میں کابینہ ڈویژن، سرکاری توشہ خانہ کے افسران کاابتدائی بیان قلمبند کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سائفر فیصلے پر جسے اعتراض ہے چیلنج کرے: وکیل تحریک انصاف
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ڈی جی نیب راولپنڈی عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی تحقیقات کی نگرانی کر رہے ہیں، عمران خان پر توشہ خانہ سے تحائف لیتے ہوئے اشیاء کے کم ریٹ لگائے جانے کا الزام ہے۔