اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریکِ انصاف کے وکیل فیصل چودھری نے کہا ہے کہ سائفر کے معاملے پر جج صاحب نے فیصلہ دیا، جس کو اعتراض ہے وہ چیلنج کر دے۔
یہ بات پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چودھری نے سپریم کورٹ پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ وکیلوں کا کام کورٹ جانا ہے اور جانا چاہیے، بھوٹان بھی جانا پڑے تو جانا چاہیے، ججز پر جو الزامات لگائے گئے ہیں وہ ثابت بھی کرنا ہوں گے۔
فیصل چودھری کا مزید کہنا ہے کہ فل بینچ بنتا ہے تو ضرور بننا چاہیے، اعتراض اٹھانا حق ہے مگر ججز اور عدالت کا احترام ضروری ہے۔