لاہور: (دنیا نیوز) جیل بھرو تحریک میں گرفتار تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو 30 دن کیلئے نظر بند کر دیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر لاہور کی سفارش پر محکمہ داخلہ پنجاب نے نظر بندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، شاہ محمود قریشی کو 3 ایم پی او کے تحت ایک ماہ کیلئے اٹک جیل میں بند کیا گیا ہے، تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو کوٹ لکھپت سے اٹک جیل منتقل کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ محمود قریشی اٹک، اسد عمر راجن پور، مراد راس ڈی جی خان کی جیل منتقل
واضح رہے شاہ محمود قریشی نے گزشتہ روز سب سے پہلے گرفتاری دے کر جیل بھرو تحریک کا آغاز کیا تھا، اپنے موقف میں انکا کہنا تھا کہ کپتان کی کال پر تحریک کی قیادت کرتے ہوئے پہلی گرفتاری دینا باعث فخر ہے، ملک میں امپورٹڈ حکومت کی لاقانونیت ختم ہونے اور دس ماہ کی تباہ کاریوں کے حساب تک یہ تحریک جاری رہے گی۔