لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک میں مجلس وحدت مسلمین بھی پیش پیش ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے بھرپور ساتھ نبھانے پر علامہ راجہ ناصر عباس سے اظہارِ تشکر کیا ہے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 23, 2023
عمران خان نے کہا کہ جیل بھرو تحریک میں ہمارا ساتھ دینے پر مجلس وحدت مسلمین کا شکریہ، خاص طور پر کل راولپنڈی میں خود کو گرفتاری کیلئے پیش کرنے پر ہم مجلسِ وحدت مسلمین اور علامہ راجہ ناصر عباس کے نہایت مشکور ہیں۔