مری: (دنیا نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے خلاف کارسرکار میں مداخلت کے کیس میں لائسنس اسلحہ کی سپرداری سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا جو آج سنایا جائے گا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ مری کی عدالت میں سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کے خلاف کار سرکار میں مداخلت کے کیس کی سماعت ہوئی، سربراہ عوامی مسلم لیگ عدالت حاضر ہوئے، شیخ رشید کے وکیل ماجد نور راجہ اور سردار شہباز بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں:آئندہ 72 گھنٹے ملکی سیاست میں بہت اہم ہونگے : شیخ رشید
سابق وزیر کے وکلا کی جانب سے لائسنس اسلحہ کی سپرداری کی درخواست پر عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا، عدالت درخواست پر محفوظ فیصلہ 3 بجے سنائے گی۔
یاد رہے کہ سابق وزیر شیخ رشید کی جانب سے لائسنس اسلحہ کی سپرداری کی درخواست دائر کی گئی۔