لاہور: (دنیا نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آج سے آئین سے کھلواڑ شروع ہوگیا ہے، امید ہے صدر 72 گھنٹوں میں الیکشن کی تاریخ دیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ امید ہے عمران خان آج لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہوں گے، دنیا کو ہماری بگڑتی معیشت پر تشویش ہے، امیروں کو سبسڈی دی جاری ہے اور غریبوں کا گلہ گھونٹ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حالات سنگین ترین ہوگئے ہیں، دہشتگردی کو روک نہیں پا رہے اور مہنگائی کو کھلی چھٹی دے دی ہے، مزید تاخیر بڑے حادثے کو جنم دے سکتی ہے۔
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) February 20, 2023
شیخ رشید نے کہا کہ جب الیکشن کمیشن صدر سے مشاورت سے انکار کرے تو سمجھ لیں آئینی بحران شروع ہو گیا ہے، اللہ کے بعد عدلیہ ہی ملک کو بحران سے نکال سکتی ہے۔
سابق وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ وزیر دفاع کہتے ہیں ملک ڈیفالٹ ہوچکا اور جس پٹرولیم کا سٹاک ختم ہو رہا ہے اس کا وزیر کہتا ہے کہ دیوالیہ نہیں ہوا، بھونڈے انداز میں ترکی کو امداد دی گئی۔