راولپنڈی: (دنیا نیوز) سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مریم نواز پہلے اپنے شوہر کو آن بورڈ کرے پھر ورکروں سے خطاب کرے، (ن) لیگ کے گھر کے بھیدی لنکا ڈھا رہے ہیں، مخالفوں کی ضرورت نہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ سامراجی طاقتوں کے کہنے اور خیرات کی خاطر چین کی دوستی کو داؤ پرنہیں لگایا جا سکتا، پاکستان کی چین سے دوستی ہمالیہ سے بلند ہے، اسحاق ڈار کے آئی ایم ایف کو غلط اعدادوشمار دینے پر مشرف کی حکومت نے جرمانہ ادا کیا۔
380ارب روپےبجلی چوری بھی غریبوں کےبجلی کےبلوں میں ڈال دی گئی۔مریم کہتی ہےیہ میری حکومت نہیں پھربتائےحکومت کس کی ہےاوراسےکون لایاہےگنیزبک کاریکارڈتوڑنے والی88وزرا کی کابینہ کس کوجواب دہ ہےصدراورسپریم کورٹ ملک کی ڈوبتی کشتی بچاسکتےہیں میراٹویٹ میراجرم بن گیاہےقوم میراٹویٹرجوائن کرے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) February 18, 2023
انہوں نے کہا کہ 380 ارب روپے کی بجلی چوری بھی غریبوں کے بجلی کے بلوں میں ڈال دی گئی، مریم کہتی ہےیہ میری حکومت نہیں پھربتائے حکومت کس کی ہے اور اسےکون لایا ہے۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ گنیز بک کا ریکارڈ توڑنے والی 88 وزراء کی کابینہ کس کوجواب دہ ہے، صدر اور سپریم کورٹ ملک کی ڈوبتی کشتی بچا سکتےہیں، میرا ٹویٹ میرا جرم بن گیا ہے، قوم میرا ٹویٹرجوائن کرے۔