لاہور: (دنیا نیوز) سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بھٹہ چوک لاہور کے ڈھابہ پر دوپہر کا کھانا کھایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
شیخ رشید کی جانب سے بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لاہور بھٹہ چوک میں ڈھابے پر بیٹھ کر کھانا کھانے کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔
سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد بھٹہ چوک لاہور کے ڈھابہ پر دوپہر کا کھانا کھاتے ہوئے pic.twitter.com/MMrfIH2jlJ
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) February 18, 2023
قبل ازیں سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ مریم نواز پہلے اپنے شوہر کو آن بورڈ کرے پھر ورکروں سے خطاب کرے، (ن) لیگ کے گھر کے بھیدی لنکا ڈھا رہے ہیں، مخالفوں کی ضرورت نہیں۔
شیخ رشید احمد نے لکھا کہ سامراجی طاقتوں کے کہنے اور خیرات کی خاطر چین کی دوستی کو داؤ پرنہیں لگایا جا سکتا، پاکستان کی چین سے دوستی ہمالیہ سے بلند ہے، اسحاق ڈار کے آئی ایم ایف کو غلط اعدادوشمار دینے پر مشرف کی حکومت نے جرمانہ ادا کیا۔