راولپنڈی: (دنیا نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ چیئرمین نیب کا استعفیٰ 85 رکنی کابینہ کے منہ پر طمانچہ ہے، استعفیٰ دینے کی دیر تھی کہ نیب کے طلبی نوٹس کا جمعہ بازار لگ گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ صدرنے الیکشن کی تاریخ دے کر حکومت کی بنیادیں ہلا دی ہیں، لطیف کھوسہ اور سلمان راجہ بھی کہتے ہیں کہ صدر کا فیصلہ آئینی ہے، امید ہے عدلیہ صدر کے فیصلے کو آئینی اور قانونی قرار دے گی۔
پاکستانIMFکاپانچواں اورایشیاء کاپہلامقروض ترین ملک ہے75سالوں میں وزیرخارجاوں نےجتنے دورےکیےبلاول نےاکیلےکیےہیں اورموج میلےمنارہاہے۔وزیرپیٹرولیم آذربائیجان میں ادھارتیل اورLNGکےلیےدھکےکھارہاہے۔آٹاگھی نایاب اورحکومت نیب افسروں کی تبدیلیوں میں لگی ہوئی ہےآج جیل بھروتحریک کا آغازہوگا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) February 22, 2023
شیخ رشید نے کہا پاکستان آئی ایم ایف کا پانچواں اور ایشیا کا پہلا مقروض ترین ملک ہے، 75 سالوں میں تمام وزرائے خارجہ نے جتنے دورے کیے بلاول نے اکیلے کیے ہیں، بلاول بھٹو زرداری موج میلے منا رہے ہیں، وزیر پٹرولیم آذربائیجان میں ادھار تیل اور ایل این جی کے لیے دھکے کھارہے ہیں، آٹا، گھی نایاب اور حکومت نیب افسروں کی تبدیلیوں میں لگی ہوئی ہے۔
آبپارہ پولیس نے پنجاب کے علاقے میں میرے گھر میں ڈکیتی کی اور میرا سامان چوری کیا اور پرچہ بھی مجھ پردےدیا اپنی وردی بھی خود ہی پھاڑی۔عدالت میں ویڈیو کےساتھ آبپارہ پولیس اور اسکے پیچھے چھپے چہرے کو بےنقاب کرکے پوسٹمارٹم کرونگا۔کل مری تاریخ پر بھی پیش ہونگا اورمیڈیا ٹاک بھی کروں گا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) February 22, 2023
سربراہ عوامی مسلم لیگ کا مزید کہنا تھا کہ آبپارہ پولیس نے پنجاب کے علاقے میں میرے گھر میں ڈکیتی کی اور میرا سامان چوری کیا، پرچہ بھی مجھ پر ہی دے دیا ،اپنی وردی بھی خود ہی پھاڑی، عدالت میں ویڈیو کے ساتھ آبپارہ پولیس اور اس کے پیچھے چھپے چہرے کو بے نقاب کر کے پوسٹمارٹم کروں گا، آج جیل بھرو تحریک کا آغاز ہو گا، کل مری میں تاریخ پر بھی پیش ہوں گا اور میڈیا ٹاک بھی کروں گا۔