اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کاکہنا ہے کہ تحریک انصاف خیبر پختونخوا کی قیادت اور کارکنان آج پشاور میں گرفتاریاں دینگے۔
سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا کہ جیل بھرو زندان بھرو تحریک کا دوسران دن آج پشاور کے نام، ہتھکڑی کو چوم کر آزادیوں کا پیغام دیں گے۔
فواد چودھری نے کہا کہ انشاءاللہ لاہور کی طرح پشاور بھی انصاف کیلئے اور مہنگائی کے خلاف گرفتاریوں کی اس تحریک کیلئے باہر نکلے گا۔
#جیل_بھرو__زندان_بھرو تحریک کا دوسرا دن آج پشاور کے نام،تحریک انصاف خیبر پختونخواہ کی قیادت اور کارکنان آج پشاور میں گرفتاریاں دیں گے،ہتھکڑی کو چوم کر آزادیوں کا پیغام دیں گے، انشاللہْ لاہور کی طرح پشاور بھی انصاف کیلئے اور مہنگائ کے خلاف گرفتاریوں کی اس تحریک کیلئے باہر نکلے گا
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 23, 2023
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی جیل بھرو تحریک کا آغاز کل سے صوبائی دارالحکومت لاہور سے ہو چکا ہے، تحریک کے پہلے روز پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی ، جنرل سیکرٹری اسد عمر سمیت کئی رہنماؤں اور 80 سے زائد کارکنوں نے رضاکارانہ گرفتاریاں پیش کیں، گرفتاری دینے والے رہنماؤں اور کارکنان کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا ہے ۔