لاہور : ( دنیا نیوز ) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنماؤں زبیر خان نیازی اور عباد فاروق کے خلاف پولیس موبائل پر حملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
صوبائی دارالحکومت کے پولیس سٹیشن سول لائنز میں سب انسپکٹر افضل ورک کی مدعیت میں درج کیے گئے مقدمے میں دہشت گردی ، جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق میاں عباد فاروق نے مال روڈ پر 70 سے 80 افراد کیساتھ پولیس موبائل پر حملہ کیا اور اسے چاروں اطراف سے نقصان پہنچایا، حملے کے دوران پولیس موبائل وین کی فرنٹ سکرین بھی توڑ دی گئی، میاں عباد فاروق نے باوردی اہلکاروں کو دھمکیاں بھی دیں۔
ایف آئی آر کے مطابق زبیر نیازی ، میاں عباد سمیت دیگر ملزمان توڑ پھوڑ میں ملوث ہیں۔