لاہور : ( دنیا نیوز ) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی جیل بھرو تحریک کا آغاز صوبائی دارالحکومت سے ہو چکا ہے، تحریک کے پہلے روز پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی ، جنرل سیکرٹری اسد عمر سمیت کئی رہنماؤں اور 80 سے زائد کارکنوں نے رضاکارانہ گرفتاریاں پیش کیں، گرفتاری دینے والے رہنماؤں اور کارکنان کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا۔
گزشتہ روز پی ٹی آئی کی جانب سے پارٹی کے صوبائی دفتر میں تقریب کے دوران رہنماؤں اور کارکنوں کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور پھر تمام رہنما جیل روڈ سے ریلی کی شکل میں گرفتاریاں دینے کے لئے مال روڈ پہنچے ، شاہ محمود قریشی نے مال روڈ کے بجائے کیپٹل سٹی پولیس آفیسر ( سی سی پی او ) آفس کے باہر گرفتاری دینے کا اعلان کیا تاہم وہ جونہی کنٹینر سے اترے تو پولیس نےان کو تحویل میں لے لیا۔
کپتان کی کال پر جیل بھرو تحریک کی قیادت کرتے ہوئے وعدے کے مطابق پہلی گرفتاری دینا باعثِ فخر ھے۔ یہ تحریک تب تک جاری رہے گی جب تک امپورٹڈ حکومت ملک میں جاری لاقانونیت ختم نہیں کردیتی اور عوامی عدالت میں گزشتہ دس ماہ کی تباہ کاریوں کا حساب نہیں دیتی۔#جیل_بھرو_خوف_کا_بت_توڑو pic.twitter.com/0NLw1myobE
— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) February 22, 2023
بعدازاں اسد عمر ، سینیٹر اعظم سواتی ،سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ ، سینیٹر ولید اقبال ، محمد خان مدنی اوردیگر نے گرفتاری پیش کی۔
قیادت کی جانب سے گرفتاریاں دینے کے بعد سینکڑوں کی تعداد میں کارکن خود قیدیوں کی وین کے اندر داخل ہوئے اور کچھ چھت پر سوار ہو گئے ، رضا کارانہ گرفتاریاں دینے والے کارکن نعرے بازی بھی کرتے رہے ، اس دوران پولیس نے پارٹی رہنما زبیر خان نیازی کو بھی گرفتارکرلیا، تاہم سیخ پا کارکنوں نے انہیں پولیس سے چھڑ والیا۔
پنجاب پولیس نے زبیر خان نیازی کو چیئرنگ کراس سے گرفتار کرلیا کارکنان نے قیدی وین روک لی اور ساتھ جانے کی کوشش کی. ہمیں بھی ساتھ گرفتار کیا جائےاور کارکنان نے زبیر خان نیازی کو پولیس کی جانب سے نامعلوم مقام پر منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی..@zubairniazi pic.twitter.com/FUYN9HO1Ak
— Voice Of Nation (@Voiceofnation31) February 22, 2023
چند سیخ پا کارکنوں نے پولیس گاڑی کی بھی توڑ پھوڑ کی جس پر پولیس نے پارٹی رہنما عباد فاروق کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے فوکل پرسن برائے سوشل میڈیا اظہر مشوانی کو بھی گرفتار کیا مگر بعدازاں انہیں رہا کر دیا گیا ، انہوں نے اپنی رہائی کی تصدیق اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے کی۔
کوشش تو تھی لیکن کامیابی نہیں ہوئی @2Kazmi https://t.co/2RVgdQcomQ
— Azhar Mashwani (@MashwaniAzhar) February 22, 2023
دوسری جانب پارٹی رہنما فواد چودھری نے دعویٰ کیا کہ پولیس نے پانچ سے سات سو کارکنوں کو گرفتارکرلیا ہے۔
#جیل_بھرو__زندان_بھرو تحریک کے پہلے مرحلے میں سات سو لوگ گرفتار ہوئے لیکن صرف اکاسی کے لگ بھگ گرفتاریاں Formalize کی گئیں۔۔باقی لوگ یا تو رہا ہو گئے یا مختلف تھانوں میں ہیں، ابھی مکمل معلومات حاصل کر رہے ہیں کہ کس کارکن کو کہاں رکھا گیا۔۔ بہرحال خوف کا بت ٹوٹ چکا ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 22, 2023