راولپنڈی: (دنیا نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مریم نواز کا جلسوں میں بیڈ جرنلز اور گڈ جرنلز کے بعد بیڈ ججز اور گڈ ججز کا نام لینا خطرے کی گھنٹی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید نے لکھا کہ سپریم کورٹ کا 9 رکنی بنچ کسی پارٹی کا حصہ نہیں، ملک کے آئین و قانون کے دفاع کے لیے بیٹھا ہے، ججز کو تنقید کا نشانہ بنانا اور اُن کے ہونے والے فیصلوں سے انکاری کا اشارہ دینا سنگین خطرے کی علامت ہے۔
اگر90دن میں الیکشن نہیں ہوتےتوسیاست اور سیاست دان رمضان میں تروایح پڑھیں گےجرنیل اورججزکوچوک اورچوراہےمیں گینگ آف5کہناجمہوریت کوآخری سلام کہنےکےمترادف ہےوفاقی حکومت نےفیصلہ کرناہےکہ ملک وآئین بچاناہےیااپنی سیاست سپریم کورٹ پردباؤکےسنگین نتائج ہوں گےمہنگائی کےخلاف بغاوت ہوگی
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) February 24, 2023
انہوں نے کہا کہ جرنیل اور ججز کو چوک اور چوراہے میں گینگ آف 5 کہنا جمہوریت کو آخری سلام کہنے کے مترادف ہے، اگر 90 دن میں الیکشن نہیں ہوتے تو سیاست اور سیاستدان رمضان میں تروایح پڑھیں گے۔
سابق وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے فیصلہ کرنا ہے کہ ملک و آئین بچانا ہے یا اپنی سیاست، سپریم کورٹ پر دباؤ کے سنگین نتائج ہوں گے، مہنگائی کے خلاف بغاوت ہوگی۔