عمران خان 6 نشستوں سے ڈی نوٹیفائی، این اے 45 کرم سے رکن قومی اسمبلی قرار

Published On 24 February,2023 08:02 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو این اے 45 کرم سے رکن قومی اسمبلی قرار دیتے ہوئے 6 نشستوں سے ڈی نوٹیفائی کر دیا۔

الیکشن کمیشن نے عمران خان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن نے عمران خان کے ضمنی انتخاب کے جیتے ہوئے 6 حلقوں کو خالی قرار دے دیا، ان میں این اے 22، این اے 24، این اے 31، این اے 108، این اے 118 اور این اے239 شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 27 نشستوں پر ضمنی انتخابات معطل کر دیئے

خیال رہے کہ 16 اکتوبر 2022 کو عمران خان قومی اسمبلی کے 7 حلقوں کے ضمنی انتخابات میں امیدوار تھے اور انہوں نے 6 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی اور ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، بعد ازاں این اے 45 کے ضمنی الیکشن میں بھی عمران خان کامیاب ہوئے تھے۔