اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق وفاقی وزیر اطلاعات و رہنما پاکستان تحریک انصاف فواد چودھری نے کہا کہ اس وقت ملک پر بلیک میلر حکومت اور مافیا مسلط ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ سپریم کورٹ میں انتخابات کا معاملہ زیر سماعت ہے،مریم نواز نےعدلیہ کےخلاف محاذ کھول دیا، مریم نوازکاخیال ہے ججز کو دباؤ میں لےآئیں گی۔
رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ پوری قوم اس وقت سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہی ہے، سپریم کورٹ کسی گروپ کاخیال کیےبغیرآزادانہ فیصلےکرے، عدلیہ آئین کےساتھ کھڑی نہ ہوئی توآئین نہیں رہےگا۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ عدلیہ کو بھرپور طریقے سے نشانہ بنایاجارہا ہے، پہلے بھی مریم نوازاینڈکمپنی نےعدلیہ کےخلاف محاذ کھولا تھا، دوسروں کوبرا بھلا کہہ کراپنی کارکردگی سے منہ چھپاناچاہتے ہیں۔
فواد چودھری نے کہا کہ ہم نے عدلیہ کو نشانہ نہیں بنایا، ن لیگ کا خیال ہے کہ وہ عدلیہ کوبلیک میل کرسکتی ہے، قاسم سوری کی رولنگ کالعدم قرار دینے والے ججز بھی بنچ کا حصہ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو بلیک میلرحکومت اور مافیا کا سامنا ہے، پی ڈی ایم حکومت عدلیہ سےمحاذآرائی میں داخل ہوچکی ہے، آڈیوز اور ویڈیوزکےذریعےبلیک میل کرنا خطرناک عمل ہے۔