لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے لاہور سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مریم نواز اور حمزہ شہباز نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات میں لاہور سے حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، حمزہ شہباز اور مریم نواز کے کاغذات نامزدگی آج جمع کروائے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:مسلم لیگ ( ن ) کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز وطن واپس پہنچ گئے
واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز آج ہی چار ماہ کے عرصے کے بعد وطن واپس پہنچے ہیں، حمزہ شہباز انتخابی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے جبکہ مریم نواز پہلے سے مختلف شہروں میں جا کر ورکر کنونشنز میں کارکنان کو موبلائز کر رہی ہیں۔