کراچی: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات کلائیمٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر نے رمضان کے چاند کی پیش گوئی کر دی۔
کلائیمٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کے مطابق رمضان المبارک کا چاند 22 مارچ بدھ 29 شعبان المعظم کو نظر آنے کا قوی امکان ہے، چاند کی پیدائش 21 مارچ کی شب 10 بج کر 23 منٹ پر ہوگی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 22 مارچ کو مطلع کہیں صاف اور کہیں بادل چھائے رہنے کا امکان ہے، غروب سورج 6 بج کر 44 منٹ اورغروب قمر 7 بج کر 32 منٹ پر ہونے کا امکان ہے، غروب آفتاب کے وقت کراچی میں چاند کی عمر 22 گھنٹے 44 منٹ ہو گی۔
کلائیمٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کے مطابق چاند نظر آنے کا دورانیہ غروب آفتاب کے بعد 48 منٹ تک رہنے کا امکان ہے، چاند دکھائی دینے کیلئے اس کی عمر 19 گھنٹے ہونا ضروری ہے۔