اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ صدر مملکت اپنی اوقات اور آئینی دائرے میں رہیں، عمران خان کی کٹھ پتلی نہ بنیں۔
صدر عارف علوی کے بیان پر ردعمل میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ عارف علوی عمران خان سے دہشت گردی کرنے کا جواب لیں، آئین اور قانون شکن آئینی عہدے پر مسلط ہے، کلمے پڑھتے ہوئے سیاسی مخالفین پہ 15 کلو ہیروئن ڈال دی تھی، اُس وقت انسانی حقوق کہاں تھے؟۔
یہ بھی پڑھیں: صوبوں میں انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کی معاونت کی جائے، صدر کا وزیر اعظم کو خط
انہوں نے کہا کہ کیا اپوزیشن لیڈر کو سزائے موت کی چکی میں انسانی حقوق کے مطابق ڈالا تھا؟ سیاسی مخالفین کی بہنوں، بیٹیوں کو سزائے موت کی چکیوں میں انسانی حقوق کے مطابق ڈالا تھا؟ صحافیوں کی ہڈیاں پسلیاں توڑیں، اس وقت انسانی حقوق کہاں تھے؟۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پولیس کے سر کھولنے، پٹرول بم، گولیاں، غلیلیں انسانی حقوق کے مطابق چلائیں؟ عمران خان کو خط لکھیں کہ 190 ملین پاؤنڈ پاکستان کو واپس کرے۔
یہ بھی پڑھیں: ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا، پیپلز پارٹی الیکشن کیلئے تیار ہے، یوسف رضا گیلانی
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان کو خط لکھیں کہ وہ توشہ خانہ اور فارن فنڈنگ کا عدالت میں جواب دیں۔