مردان: بارش کے باعث کمرے کی چھت گرگئی، دوبچے جاں بحق

Published On 25 March,2023 09:45 am

مردان : (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کے ضلع مردان میں مکان کی چھت گرنے سے دو بچے جاں بحق ہوگئے ۔

افسوس ناک واقعہ مردان کے علاقے شیر گڑھ میں پیش آیا جہاں بارش کے باعث کمرے کی چھت گرگئی ، ملبے تلے دب کر دو بچے جاں بحق  جبکہ میاں بیوی زخمی ہوگئے ۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 ایمبولینس،میڈیکل اور ڈیزاسٹر ٹیم موقع پر پہنچ گئیں ۔

ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے  کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔


 

Advertisement