ایبٹ آباد: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کے علاقے میں قائم مفت آٹا تقسیم پوائنٹ پر پولیس کے جانب سے خواتین پر تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے۔
ایبٹ آباد کے سستے بازار میں مفت آٹا تقسیم پوائنٹ پر آٹا لینے کیلئے آئی خواتین آپس میں لڑ پڑیں جس کے بعد پولیس اہلکاروں نے خواتین کو ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا، پولیس کے جانب سے روزے کی حالت میں خواتین پر لاٹھیاں برسائی گئیں۔
موقع پر موجود خواتین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی طرف سے مفت آٹا لینے سستے بازار میں آتی ہیں لیکن ہمیں آٹے کی جگہ ڈنڈے مارے جاتے ہیں، شہریوں نے آئی جی خیبرپختونخوا اور ڈی آئی جی ہزارہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔