کراچی: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے بھانجے اور فوکل پرسن حسان نیازی کیخلاف کراچی میں بھی مقدمہ درج کر لیا گیا۔
مقدمہ الزام نمبر 128/23 تھانہ جمشید کوارٹر میں محمد اقبال نامی شخص کی مدعیت میں حسان نیازی اور دیگر ساتھیوں کے خلاف درج کیا گیا۔
ایف آئی آر کے متن میں مدعی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حسان نیازی کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر ویڈیو میں عوام کو بغاوت پر اکسایا گیا، حسان نیازی نے ملکی دفاعی اداروں کو مخاطب کر کے دھمکایا اور کہا کہ عمران خان گرفتار ہوا تو کسی حاجی یا حافظ کا خیال نہیں رکھا جائے گا۔
مدعی کی جانب سے ایف آئی آر میں یہ کہا گیا کہ حسان نیازی نے سوشل میڈیا پر دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ دما دم مست قلندر ہوگا اور اس ملک میں خانہ جنگی ہوگی، حسان نیازی کے بیان سے عوام میں غم وغصہ پایا جاتا ہے۔