کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو "غدار پاکستان" قرار دے دیا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ عمران خان ملک کو کمزور کر رہا ہے، جس ملک کو کمزور کرنا ہو اس کی فوج اور اسٹیبلشمنٹ پر بات کی جاتی ہے، کوئی ایسا ملک ہے جو اپنی ملک کی فوج کے خلاف بات کرتا ہو، عمران خان غدار پاکستان ہے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان عالمی سازش کا حصہ ہے، ڈاکٹر اسرا اور عبدالستار ایدھی بتا چکے ہیں کہ عمران خان کیا ہے، سابق وزیر اعظم عمران خان کے پیچھے ایسی کون سی طاقت ہے جو اس کو گرفتار نہیں ہونے دے رہی۔