اسلام آباد: (دنیا نیوز) عرفان قادر کا وزیر اعظم کے معاون خصوصی کے طور پر استعفیٰ منظوری کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔
وزیر اعظم نے عرفان قادر کا بطور معاون خصوصی استعفیٰ منظور کیا، استعفیٰ کی منظوری کا اطلاق فوری طور پر ہوگا، وزیر اعظم نے گزشتہ سال ستمبر میں عرفان قادر کو معاون خصوصی تعینات کیا تھا۔
عرفان قادر نے معاون خصوصی احتساب و داخلہ کے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے، بطور معاون خصوصی عرفان قادر کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر تھا۔