لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا کارکنان کے ساتھ افطار پروگرام کا سلسلہ شروع ہوگیا، عمران خان روزانہ کی بنیاد پر مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے کارکنان کے ساتھ روزہ افطار کریں گے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان آج گوجرانوالہ ڈویژن کے رہنماؤں اور کارکنان کے ساتھ افطار کریں گے، افطار تقریب میں سابق وزیراعظم کارکنان کو آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل کے حوالے سے آگاہ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے کارکنوں کے ساتھ مصروف دن گزارا، روزہ بھی ساتھ ہی افطار کیا
گزشتہ روز عمران خان نے لاہور، قصور اور ننکانہ کے کارکنان کے ساتھ افطار کیا تھا، چیئرمین پی ٹی آئی کے افطار پروگرام بارے سنٹرل پنجاب اور ساؤتھ پنجاب کے کارکنان کو آگاہ کردیا گیا ہے۔