اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے حکومت سے مذاکرات شروع ہونے کی تردید کردی۔
ایک بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا کہ عدلیہ آئین سے انحراف نہ ہونے دے، حکومت کے پاس دو تہائی اکثریت موجود نہیں، آئین میں ترمیم نہیں کرسکتی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کے ساتھ ابھی تک کوئی مذاکرات شروع نہیں ہوئے، مذاکرات ہوتے ہیں تو شروعات حکومت کرتی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ سب کی ذمہ داری ہے کہ بحران سے نکلنے کے لیے معاونت کریں۔