زمان پارک پولیس تشدد کیس میں حماد اظہر، فواد چودھری کی عبوری ضمانت منظور

زمان پارک پولیس تشدد کیس میں حماد اظہر، فواد چودھری کی عبوری ضمانت منظور

عدالت کی جانب سے دونوں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت 13 اپریل تک منظور کی گئی ہے، دونوں ملزمان کی ضمانتیں ایک، ایک لاکھ روپے کے مچلکے کے عوض منظور ہوئیں۔

حماد اظہر اور فواد چودھری کے وکلاء نے دوبارہ ضمانتیں دائر کیں، گزشتہ روز دونوں ملزمان کی عبوری ضمانت عدم پیروی کی بنیاد پر مسترد ہوئی تھی۔