پی ٹی آئی کا (ن) لیگ کی پارٹی رجسٹریشن منسوخ کرنے کیلئے ریفرنس پر غور

Published On 02 April,2023 02:27 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی (ن) لیگ کی بحیثیت پارٹی رجسٹریشن منسوخ کرنے کیلئے ریفرنس پر غور کر رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری نے کہا کہ الیکشن ایکٹ کی صریحاََ خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک مفرور ملزم اس پارٹی کے فیصلے کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عدالتی حکم پر عمل نہ ہوا تو ایک اور وزیراعظم فارغ ہو سکتا ہے، فواد چودھری

ان کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کو تسلیم نہیں کرتے، یہ اعلان بذات خود آئین کے آرٹیکل 6 کی زد میں ہے۔

Advertisement