عدالتی حکم پر عمل نہ ہوا تو ایک اور وزیراعظم فارغ ہو سکتا ہے: فواد چودھری

Published On 02 April,2023 09:50 am

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہوا تو سپریم کورٹ پیر کے روز ملک کے ایک اور وزیراعظم کو فارغ کر دے گی۔

ایک انٹرویو میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ الیکشن کرانے کے کیس میں فیصلہ تو دے چکی ہے، اب تین رکنی بنچ صرف عمل درآمد کا بنچ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مجرموں کے گروہ نے بالآخر آئین کے خلاف بغاوت کا اعلان کر دیا: فواد چودھری

انہوں نے کہا کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہوا تو سپریم کورٹ پیر کے روز ملک کے ایک اور وزیراعظم کو فارغ کر دے گی۔

دوسری جانب فواد چودھری نے کارکنوں کی ضمانت میں تاخیر کرنے والے ججوں کو مجرم بھی قرار دے دیا۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ایسے ججوں کو استعفا دے کر گھر چلے جانا چاہیے۔

 

Advertisement