اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے خلاف ہنگامہ آرائی کے درج مقدمات میں 2 رہنماؤں کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کی جانب سے تحریک انصاف کے رہنماؤں عامر مغل اور توقیر شاہ کو تھانہ نون کی حدود سے گرفتار کیا گیا ہے۔
دونوں پی ٹی آئی رہنماؤں کو سی ٹی ڈی اسلام آباد نے گرفتار کیا، ان کیخلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔