عمران خان کا آج بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ

Published On 07 April,2023 01:16 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے کارکن ظل شاہ کے قتل سمیت 10 مقدمات کی تحقیقات کے معاملے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے آج بھی جے آئی ٹی کے روبرو پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ بھی جے آئی ٹی کے روبرو پیش نہیں ہوں گی کیونکہ انہوں نے جےآئی ٹی کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

خیال رہے کہ ظل شاہ کے قتل سمیت 10 مقدمات کی تحقیقات کے لئے قائم جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو آج طلبی کا نوٹس بھجوا رکھا ہے۔

عمران خان کے علاوہ جن پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو جے آئی ٹی نے آج تیسری بار طلب کیا ہے ان میں فواد چودھری، حماد اظہر، اعجاز چودھری، مسرت جمشید چیمہ، فرخ حبیب، میاں محمود الرشید، میاں اسلم اقبال اور ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر رہنما شامل ہیں۔

جے آئی ٹی تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف مختلف تھانوں میں درج ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ اور پولیس پر تشدد کے مقدمات کی تفتیش کر رہی ہے۔

جے آئی ٹی نے دو روز قبل 5 اپریل کو بھی سابق وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کو طلب کیا تھا تاہم چیئرمین پی ٹی آئی اور دیگر رہنما پیش نہیں ہوئے تھے۔

 

Advertisement