لاہور: (دنیا نیوز) علی امین گنڈا پور کی گرفتاری پر عمران خان کا ردِ عمل آگیا، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آج پاکستان پوری طرح جنگل کے قانون کی گرفت میں ہے۔
علی امین گنڈا پور کی گرفتاری پر اپنے رد عمل میں چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ پی ڈی ایم اور اس کے سرپرست تحریک انصاف کے کارکنوں اور قائدین کے تعاقب کے یک نکاتی ایجنڈے پر کار بند ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دوبارہ حکومت میں آئے تو پہلے سے بہتر کام کریں گے: عمران خان
عمران خان نے کہا کہ ضمانتوں کے باوجود علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرنے کا فیصلہ پہلے ہی سے کیا گیا تھا مگر اس سب کے باوجود انہیں انتخابات میں شکستِ فاش کی دھول چٹائیں گے، انشاء اللہ۔
Today complete law of the jungle prevails in Pak. PDM & handlers have a one point agenda - that is to go after PTI workers & leadership. It was decided preemptively to arrest Ali Amin Gandapur despite bails. But they will still be decimated in the elections InshaAllah. pic.twitter.com/PU3GILBnjo
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 6, 2023