دوبارہ حکومت میں آئے تو پہلے سے بہتر کام کریں گے: عمران خان

Published On 06 April,2023 07:26 pm

لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت میں آنے کا دوبارہ موقع ملا تو انشاء اللہ پہلے سے بہتر کام کریں گے۔

زمان پارک میں تحریک انصاف کے کارکنوں کے ساتھ افطاری کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آپکے سامنے ہمیشہ دو راستے ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہار سے خوفزدہ حکومت آئین کی خلاف ورزی پر بھی آمادہ ہے: عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے مزید کہا کہ ایک عظمت کا راستہ ہے اور دوسرا تباہی کا، اللہ سے ہم نعمتوں کا راستہ مانگتے ہیں پر جاتے تباہی کے راستے پر ہیں۔ 

Advertisement