کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر و سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے پیسے اور طاقت کی لالچ میں ایک بار پھر کراچی کو بیچ ڈالا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کراچی میں مردم شماری کے معاملے پر ایم کیو ایم پر کھلی تنقید کی۔
علی زیدی نے کہا کہ میں اس بات کا گواہ ہوں کہ یہ پارٹی "فون کالز" پر چلتی ہے، فون کالز پہلے لندن سے آتی تھیں، اب بلاک نمبروں سے آتی ہیں۔